اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی طباعت و ریکارڈنگ میں غلطیوں کے خاتمے کیلئے حکومت ایک جامع بل لارہی ہے‘ اس پر مشاورت جاری ہے‘ صرف پنجاب سے جواب موصول ہوا ہے‘ دیگر صوبوں سے جواب آنا ہے‘ اس کو موخر کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں میجر(ر) طاہر اقبال نے …
وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی طباعت و ریکارڈنگ میں غلطیوں کے خاتمے کیلئے حکومت ایک جامع بل لارہی ہے‘ اس پر مشاورت جاری ہے‘ صرف پنجاب سے جواب موصول ہوا ہے‘ دیگر صوبوں سے جواب آنا ہے‘ اس کو موخر کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں میجر(ر) طاہر اقبال نے تحریک پیش کی کہ قرآن پاک اشاعت (طباعت و ریکارڈنگ کی اغلاط کا خاتمہ) (ترمیمی) بل 2015ءزیر غور لایا جائے۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ایک جامع بل لارہی ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں تمام فریقین سے درخواست کی ہے۔ صرف پنجاب نے جواب دیا ہے دیگر صوبوں کا جواب آنا ابھی باقی ہے۔ اس بل کو موخر کیا جائے۔ میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے یہ بل زیر التواءہے حکومتی بل کے ساتھ ان کا بل بھی کلب کیا جائے۔ اس کے لئے کوئی ٹائم فریم بھی مقرر کیا جائے۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے کہا کہ ذاتی طور پر صوبوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔








