- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی نے پاکستانی مسلح افواج اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور اس نے بارہا دشمن کو یہ باور بھی کرایا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن اب سمجھ گیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک غیرت مند قوم ہے، اپنے وطن کے دفاع میں پوری طرح متحد ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، امن صرف مذاکرات سے آسکتا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595498
- Advertisement -