وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل آفس اسلام آباد کا دوہ

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے پیر کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دوہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے مواصلات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی، حکمت عملی اور دےگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت سعید مراد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس …

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے پیر کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دوہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے مواصلات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کارکردگی، حکمت عملی اور دےگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر مملکت سعید مراد نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات، انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرر اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے۔