وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں جواب

134

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھارت میں پیش آنے والے واقعہ نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، جن لوگوں نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کیا وہ کیا جواب دیں گے‘ پاکستان ترقی کی طرف جارہا ہے لیکن مختلف حربے استعمال کرکے ملک کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ طاہر داوڑ کے واقعہ پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے متعلق معاملے پر محسن داوڑ اور راجہ پرویز اشرف کے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سینٹ میں تفصیلی بیان دے چکے ہیں۔