وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے ٹویٹ پیغامات

86
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے بہادر عوام چوکنا رہتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیں، قبائلیوں کا مشکل دور ختم ہو چکا ہے،انہیں عنقریب صحت انصاف کارڈ اور زندگی کی دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔اپنے دو مختلف ٹویٹ پیغامات میں زرتاج گل نے کہا کہ میرے قبائلی علاقے کے لوگوں کا مشکل کا دور ختم ہو چکا ہے اور انہیں عنقریب صحت انصاف کارڈ ہر گھر میں دیا جائے گا، اس کے علاوہ انہیں زندگی کی دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگ محب وطن ہیں اور وہ ملک دشمن قوتوں سے چوکنا رہتے ہوئے ان کے مذموم مقاصد خاک میں ملا دیں کیونکہ ملک دشمن قوتوں کی کوشش ہے کہ قبائلی علاقے میں خوشحالی نہ آئے، یہ قوتیں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ان علاقوں کے پختونخواہ میں انضمام کے خلاف ہیں۔