اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملک کو سرحدوں سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے, وزیراعظم عمران خان الیکشن جیتنے کی نہیں بلکہ نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے کی بات کرتے ہیں،اپوزیشن کنفیوژن کا شکار ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے،جب تک میڈیا آن بورڈ نہ ہو کسی منصوبے میں کامیابی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جدید دور میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہوچکا ہے، عام انتخابات کے دوران میری کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ا