اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے، کسی کو فائدہ یا نقصان ہر گز نہیں ہو گا بلکہ کاٹیج انڈسٹری ترقی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے مشکلات اور …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ”پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے مشکلات اور فائدے“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے کا مقصد ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہے، کسی کو فائدہ یا نقصان ہر گز نہیں ہو گا بلکہ کاٹیج انڈسٹری ترقی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے مشکلات اور فائدے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، اسلام آباد چیبمر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر احمد حسن مغل، پروفیسر عثمان ظفر چوہدری اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی ماہر ماحولیات مریم شبیر بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو پلاسٹک بیگ کے استعمال کے مضر اثرات سے انسانی، نباتاتی اور آبی حیات کو محفوظ بنانا ہے۔ پہلے مرحلہ میں اس مہم کا آغاز دارالحکومت سے کیا گیا ہے جبکہ حکومت سندھ اور پنجاب نے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔








