وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

75
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اومنی گروپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں نے اب جب مان لیا کہ کیسے انہوں نے سندھ کے غریب عوام کو لوٹا تو اچھا ہے پیسے واپس قومی خزانے میں آئیں، مسئلہ کشمیر کو ماضی میں دنیا میں اتنا اجاگر نہیں کیا گیا جتنا موجودہ حکومت نے کیا ہے، کشمیر کے معاملہ پر اپوزیشن کے کچھ لیڈروںکا رویہ افسوسناک ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ اومنی گروپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے والوں نے اب جب مان لیا کہ کیسے سندھ کے غریب عوام کو لوٹا ہے، یہ اچھا اقدام ہے اب یہ لوٹے ہوئے پیسے واپس قومی خزانہ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں اس بات پر تفصیل سے کہا گیا کہ پلی بارگین کے ذریعے قومی مجرم پیسہ دے کر اپنے آپ کو بچا لیں، یہ ہمیں قابل قبول نہیں۔