اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اس خبر کی تردید کرتی ہوں کہ لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ یہ خبر غلط فہمی پر مبنی ہے۔