وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ویڈیو پیغام

53
عالمی طاقتیں افغانستان میں خوراک کی کمی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں،زرتاج گل

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرت نے انتہائی بلند اور خوبصورت پہاڑی سلسلوں سے نوازا ہے جن کا تحفظ حیاتیاتی تنوع اور مقامی ثقافتوں کے لئے ضروری ہے۔ جمعہ کو پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ تعمیرات، کان کنی اور دیگر کاروباری مقاصد کے لیے پہاڑوں کی کٹائی قدرتی ماحول کے لئے نقصاندہ ہے، قدرت کے اس تحفے کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ اور صحت افزا ماحول کی فراہمی کے لئے قدرتی وسائل کی حفاظت و فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔