وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں پودا لگایا

100

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت موسم بہار کی شجر کاری مہم کے طور پر پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں پودا لگایا۔ وزیر مملکت نے پودا لگا کر رمضان المبارک کا ماحول دوست طریقے سے خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا نے بھی پودا لگایا۔ وزیر مملکت کے دورے کے موقع پر بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر فراز قمر نے انہیں سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد، اہمیت و افادیت اور سماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں رجسٹرڈ سکاؤٹس کی تعداد ساڑھے سات لاکھ ہے جو شجر کاری مہم میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ زرتاج گل نے ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا اور ان کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر مملکت کو ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر پیشرفت اور منصوبے کے تحت جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔