وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

67

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان پر قائم رہنا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف کو 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انصاف نہیں ملا، حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو سفارشات تیار کر رہی ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ ضرور بنایا جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹرینز ووٹ کے تقدس کو پامال کریں گے، عوام انہیں معاف کریں گے نہ پارٹی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میںبیان دیا تھا کہ ان کو پراپرٹی والد سے ملی ہے، اب وہ اس بیان پر استثنیٰ مانگ رہے ہیں، جو غلط ہے، انہیں اپنے بیان پر قائم رہنا چاہیے دوسری طرف شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی میں بیان دیا کہ ان کے والد غریب آدمی تھے، بیانات سے یو ٹرن لینا شریف برادران کی عادت بن گئی۔