اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نارکوٹیکس کنٹرول برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ویژن سے غیر ترقی یافتہ ممالک کو دنیا کی صف میں شامل کرنے میں مدد ملے گی اور انہیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو سے ترقی کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سی چیان صوبہ سے زو ما کی …
وزیر مملکت برائے نارکوٹیکس کنٹرول برائے سیفران شہریار آفریدی کی چینی وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نارکوٹیکس کنٹرول برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ویژن سے غیر ترقی یافتہ ممالک کو دنیا کی صف میں شامل کرنے میں مدد ملے گی اور انہیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو سے ترقی کا موقع ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سی چیان صوبہ سے زو ما کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کرنے کیلئے اصلاحتی عمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور اس کے عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ،چینی عوام روز اول سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ میں چین کے مسلمانوں سے ملاقات کررہا ہوں جو ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انسانیت سے محبت اور احترام ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ چین کی پائیدار ترقی اس بات کا عکاس ہے کہ پوری قوم یکساں مواقع حاصل کرتی ہے اور صدر شی جن پنگ نے غربت کے خاتمے کی مہم کے ساتھ یہ حیران کن کام کر دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چینی حکومت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے 8 سو ملین افراد کو غربت سے نکالا آج چین پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پنگ پانگ ڈپلومیسی کی بھر پور حمایت کی اور اسے اقوام متحدہ کا مستقل رکن بنانے میں مکمل تعاون کیا اور اب بھی ہم چین کے ساتھ ہیں جب چین دنیا کی بڑی طاقت بننے جارہا ہے بد قسمتی سے پاکستان کا منفی تشخص اجاگر کیا گیا اور مجھے امید ہے کہ پاکستان کو قریب سے دیکھ کر آپ پاکستان کے سفیر بنیں گے اور چینی قوم کو بتائیں گے کہ پاکستانی کتنے پر امن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ چین اس وقت دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت بنی کریمۖ کی سنت ہے پاکستان تمام وسائل سے مالا مال ملک ہے ہمارے پاس تمام موسم ہیں اور ہمارے نوجوان با صلاحیت ہیں اور پاکستان قدرتی،مدنی وسائل اور زرخیز کرہ ارض سے مالا مال ملک ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور موجودہ حکومت نے ایک ویزہ پالیسی کا آغاز کیا ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان بھر کے دروازوں کو کھول دیا ہے تاکہ وہ یہاںسرمایہ کاری کرسکیں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے بھی بے پناہ مواقع ہیں اور دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے بیشتر پاکستان میں ہیں اب ہم ایک روشن سیاحتی پالیسی کی طرف جارہے ہیں ۔شہریار آفریدی نے کہا کہ کوہاٹ خیبر پختونخوا صوبے کا تیل اور گیس کی پیداوار والا ضلع ہے ہماری افرادی قوت دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور عالمی بنک نے پاکستان کو کاروبار میں آسانی پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں درجہ بندی بھی بڑھا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ایک ایک پائی کو تحفظ دے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ بہت سے پاکستان چینی زبان سیکھ رہے ہیں اور عوام کے ساتھ روابط بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں،چینی وفد کے سربراہ ژو ما نے کہا کہ ان کے 5 سے 6 وفد پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور ہر مرتبہ انہیں پاکستان کے بارے اچھے تجربات سے سیکھنے کا مواقع ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام انتہائی قریبی دوست ہیں جو چینی بھائیوں خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلمان ان سے محبت رکھتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے ان مواقعوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی لوگوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوائد حاصل کریں۔انہوں نے چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات اور حلال فوڈ کی مصنوعات کی نمائش کے انعقاد کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم حلال گوشت میں سرمایہ کاری اور چین اور وسط ممالک کو اس برآمد کے خواہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کی کاروباری برادری اس شعبہ میں بہترین تجربے اور سازو سامان کی حامل ہے۔









