وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن محمد زبیر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 1983ءسے لے کر 2015ءتک مالی بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور فراڈ کیا ہے، ہم انہیں ثبوت کے ساتھ پیش کریں گے، عمران خان نے ٹیکس سسٹم کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے، جو دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں وہ پہلے اپنا دامن صاف …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 1983ءسے لے کر 2015ءتک مالی بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور فراڈ کیا ہے، ہم انہیں ثبوت کے ساتھ پیش کریں گے، عمران خان نے ٹیکس سسٹم کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے، جو دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں وہ پہلے اپنا دامن صاف رکھیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آف شور کمپنیوں کے معاملہ پر کارروائی کر رہی ہے، 2 نومبر کا دھرنا کسی قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی منظم سازش ہے، مشرف کے دور میں عمران خان نے کالے دھن کو سفید کیا تھا، اسلام آباد کو بند کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، یہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے، اسلام آباد بند کرنے سے نہ صرف اسلام آباد بلکہ راولپنڈی کے لوگوں کا بھی زیادہ نقصان ہو سکتا ہے، عمران خان موجودہ حکومت سے اس لئے خوفزدہ ہیں کہ 2018ءتک اگر حکومت کو چلنے دیا تو مسلم لیگ (ن) دوبارہ کامیابی حاصل کر لے گی اس وجہ سے یہ اسلام آباد کو بند کر رہے ہیں، حکومت جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی، سرکاری اداروں کے تحفظ میں بھی اگر رکاوٹیں ڈالی گئیں توحکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Leave a Reply