اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے تحت دو ادارے عالمی معیار کے مطابق فنی تعلیم فراہم کر رہے ہیں،اسلام آباد میں 500 بستروں پر مشتمل کینسر ہسپتال قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں فزیبلٹی مکمل اور پی سی ون جمع کرادیا گیا ہے‘ ہسپتال پر 21 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جنوری 2015ءسے …
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ کا ایوان بالا میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی(اے پی پی) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے تحت دو ادارے عالمی معیار کے مطابق فنی تعلیم فراہم کر رہے ہیں،اسلام آباد میں 500 بستروں پر مشتمل کینسر ہسپتال قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں فزیبلٹی مکمل اور پی سی ون جمع کرادیا گیا ہے‘ ہسپتال پر 21 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جنوری 2015ءسے اب تک 348 طلباءکو بیرون ملک بھجوایا گیا ہے‘ کسی علاقے کو محروم نہیں کیا گیا، ایم اے کے داخلوں کے لئے ایچ ای سی کی طرف سے این ٹی ایس کی شرط ضروری نہیں ۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ لیبر فورس کو تکنیکی ہنر کی تربیت دینے کے لئے کئی تربیتی ادارے کام کر رہے ہیں۔ ان میں کئی صوبائی و علاقائی حکومتوں کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں۔ وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے دو ادارے کام کر رہے ہیں۔








