37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمٰن...

وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمٰن کا وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمٰن نے کہاہے کہ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر قومی قوت کے عناصر ترکیبی کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی ترقی کا مقصد حاصل کیاجاسکے۔ وہ جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام” قومی استحکام ،ترقی اور قوت میں کار فرما عناصر ترکیبی” کے موضوع پر کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر مملکت نے کانفرنس کے شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کی نمائندگی کررہے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں