وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

182

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کو وزارت آمد کے موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت کے افسران کا وزیر مملکت سے تعارف کرایا گیا اور وزارت کے امور کار پر مختصر بریفنگ دی گئی ۔