وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاق کے زیر انتظام کمیونٹی سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے‘ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں بھی قرآن مجید کی تعلیم شروع کرنے کے لئے وزارت کیڈ نے اصولی اتفاق کیا ہے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بدھ کو قومی نصاب کے لائحہ عمل …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاق کے زیر انتظام کمیونٹی سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے‘ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں میں بھی قرآن مجید کی تعلیم شروع کرنے کے لئے وزارت کیڈ نے اصولی اتفاق کیا ہے۔ یہ بات وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے بدھ کو قومی نصاب کے لائحہ عمل کی تیاری کے لئے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پڑھایا جائے گا۔ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن کی تعلیم ترجمہ کے ساتھ دی جائے گی۔ اس میں چھٹی سے دسویں تک واقعاتی سورتیں شامل کی گئی ہیں جبکہ 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نصاب میں قرآن کی ان سورتوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں احکامات ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply