وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب

229
حکومت اپوزیشن کے اقدام کا آئینی طریقے سے جواب دے گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسول ہیں‘ موجودہ حالات کا اچھا حل نکلنا چاہیے‘ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کئے جانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی کوئی بات ابھی زیر غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، قوم کو پریشانی ہے‘ اس کا اجتماعی حل نکالنا ہوگا، ہم سب غلامان رسول ہیں، وزیراعظم عمران خان عاشق رسول ہیں، ایوان کو موجودہ صورتحال کی اچھی راہ نکالنے چاہیے۔