وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

53
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت ہیں‘ وہ قومی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہید ہوئیں‘ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کو ان سے منسوب کرنے کے حوالے سے ایوان کی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس کا فیصلہ کرے‘ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے‘ پی اے سی کا فیصلہ ہونے پر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں رولز یہ ہیں کہ قائد ایوان کے انتخاب کے ایک ماہ بعد میں ان کی تشکیل ضروری ہے تاہم ابھی تک یہ کمیٹیاں نہیں بنیں۔ اس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ فسادیوں کو فضا میں لے جانے کے حوالے سے خورشید شاہ کی تجویز پر غور کریں گے۔