وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

105
حکومت اپوزیشن کے اقدام کا آئینی طریقے سے جواب دے گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سرکاری محکموں کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے مخصوص اقدامات کر رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تمام سرکاری اداروں میں سادگی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اور اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں نے اخراجات کو کم نہیں کیا جس کی وجہ سے اب ملک کو اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی قیمت، مہنگائی اور برآمدات کے معاملات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متعلقہ حلقے اور سٹیک ہولڈرز ان مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔