وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے بات چیت

82

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تمام سا نحات کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ، ماڈل ٹاﺅن کا واقعہ بھی بلدیہ ٹاﺅن جیسا ہے ، ہر شہید کو انصاف ملے گا۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں تمام متاثرہ لوگوںکو انصاف دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وعدے کے سچے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت ملک کے تمام ایشوز حل کرے گی ۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ سندھ کی صورتحال کے حوالہ سے سابقہ حکومتوں نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ، حکیم محمد سعید اور ولی خان بابر کے قتل کے مجرموں کو سزا نہ دلائی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حقائق کو مسخ کرکے پیش نہکرے ،عزیر بلوچ کے حوالہ سے کون سی رپورٹ صحیح ہے سپریم کورٹ فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام سے جھوٹ بولتی ہے یہ این سی اوسی کے فیصلوں پر بھی تنقید کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہمنا خرم شیر زمان نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا جوپہلے پی پی پی کے رہنما رہے اس کے کردارکی جواب دہ پیپلز پارٹی ہے سندھ کی صورتحال میں ان کا کیاکردار رہا ہے یہ جائزہ لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس وقت کی ایم کیو ایم جو بلدیہ ٹاﺅن کے سانحہ میں ملوث تھی کیا اس پر خاموش ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ جاری ہوگئی ہے جس کی ہم تعریف کرتے ہین قوم کو حقیقت نظر آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معزز ججوں سے توقع کرتے ہیں کہ اس کیس کی سماعت کی جائے اور ایسی مثال بنائی جائے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ کوئی ایسا جرم نہ کرسکے۔