وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لوگ ملک میں افراتفری کی سیاست چاہتے ہیں، وہ اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کو دےدیئے گئے، 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے لوگ ملک میں افراتفری کی سیاست چاہتے ہیں، وہ اپنے صوبے میں عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں تمام ٹھیکے جہانگیر ترین کو دےدیئے گئے، 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بڑھ گئی ہے، آزاد کشمیر اور بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقیاتی ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے اور اس کے دور میں بدعنوانی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں کئی وزراءکو بدعنوانی کے الزامات پر برطرف کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply