تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، وہ عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے …
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی صحافیوںسے گفتگو

مزید خبریں
تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، وہ عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جھوٹ پوری قوم نے دیکھ لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور قرضے معاف کروانے سے متعلق قوم سے کئی جھوٹ بولے لیکن عدالت میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عدالت سے ایک مرتبہ پھر سرخرو ہو گی۔








