اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرتی گیس کی اضافی ضرورت کے پیش نظر تاپی منصوبے کی جلد تکمیل اہمیت کی حامل ہے،منصوبہ پر کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت نے تاپی منصوبے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکمانستان کی جانب سے کثیرالجہتی منصوبے کے لئے اسی عزم کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرتی گیس کی اضافی فراہمی کی ضرورت کے پیش نظر تاپی منصوبے کی جلد تکمیل اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ترکمانستان کی جانب سےمنصوبے کی جلد تکمیل کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔