وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اجلاس‘سی ڈی اے کو آئندہ تین ماہ کےلئے ترقیاتی روڈ میپ بنانے اور جاری پراجیکٹس کو قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کو آئندہ تین ماہ کےلئے ترقیاتی روڈ میپ بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے سی ڈی اے کے جاری پراجیکٹس کو قبل از وقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری کیڈ و قائم مقام چئیرمین سی ڈی اے …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے کو آئندہ تین ماہ کےلئے ترقیاتی روڈ میپ بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے سی ڈی اے کے جاری پراجیکٹس کو قبل از وقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری کیڈ و قائم مقام چئیرمین سی ڈی اے حسن اقبال اور تمام ممبر سی ڈی اے نے شرکت کی۔ وزیر مملکت کو سی ڈی اے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر متعدد فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کو درپیش مسائل او ران کے حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سی ڈی اے کے ان پراجیکٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا جن سے سی ڈی اے اور اس کے ترقیا تی منصوبوںکیلئے ریونیو حاصل کیا جائے گا، ان تمام اقدامات کو اگلے تین ماہ کے ایکشن پلان کے طور پر ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر مملکت نے ان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ، ادارے میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply