اسلام آباد ۔24نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2016ءمیں 2662 غیر قانونی سٹرکچر گرائے گئے‘ 5800 املاک کو جرمانے کئے گئے‘ وزیراعظم سے اینٹی اینکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں400 مزید افراد بھرتی کرنے کی اجازت حاصل کی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آسیہ ناز تنولی کے سی ڈی اے کی زمینوں پر تجاوزات سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 1960ءمیں سی ڈی اے جب معرض وجود میں آیا اس وقت صدارتی حکم نامے کے ذریعے زمینیں حاصل کرلی گئیں۔