وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال

114

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت کی روزمرہ کی کارروائی کے ریمارکس اس بات کا تعین نہیں کرتے کہ کیس کس طرف جا رہا ہے اس لیے ہمیں خود سے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، جمعرات کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے اور انہوں نے پانامہ پیپرز سمیت ہمارے اوپر جتنے بھی الزامات لگائے ان میں سے کسی ایک کا بھی کوئی ثبوت آج تک عدالت میں پیش نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہی نہیں یہ لوگ بس پیشن گوئیوں اور قیاس آرائیوں پر ہی لگے ہوئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت قوم کو گمراہ کر رہی ہے اور قوم کا اور عدالت عالیہ کا قیمتی وقت ضائع کر رہی ہے جس کا لوگوں کو بخوبی علم ہو چکا ہے، وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ ہم اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا عدالت میں جواب دیں گے