اسلام آباد ۔ 5 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت نے کرپشن اور نااہلی کی بدترین مثال قائم کی ہے، اتنی خراب کارکردگی، اختیارات کا ناجائز استعمال پہلے کبھی نہیں دیکھا، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) آزاد …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے زیر اہتمام علماءو مشائخ کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت نے کرپشن اور نااہلی کی بدترین مثال قائم کی ہے، اتنی خراب کارکردگی، اختیارات کا ناجائز استعمال پہلے کبھی نہیں دیکھا، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے زیر اہتمام علماءو مشائخ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی، علماءمشائخ، اکابرین اور مذہبی رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے۔








