وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

103

موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے،ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے اور اس کی موثر اور کارآمد پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے جس کا اعتراف عالمی اعدادو شمار میں بھی کیا جا رہا ہے۔ منگل کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب 2013ءمیں ہم نے اقتدار سنبھالا ملکی حالات بہت مختلف تھے اور عالمی سطح پر پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جا رہی تھین لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکی ٹیم نے مل کر ایسی حکمت عملی بنائی جس کی وجہ سے آج ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اس کے معاشی اشاریے بھی مثبت ہیں جسے دنیا سراہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نہ صرف ملکی بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر توجہ دی بلکہ ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بھی سنجیدہ و مخلصانہ کوششیں کیں اور توانائی کے متعدد منصوبے شروع کیے جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملکی بجلی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی اور ملک مزید ترقی کرے گا۔