اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی کی ترقی اوروہاں امن کی بحالی کےلئے خصوصی توجہ دی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی سنجیدہ و مخلصانہ کوششوں ہی کا نتیجہ ہے کہ کراچی کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی کراچی کی ترقی اور امن و امان کی بہتر صورت حال کےلئے اقدامات شروع کر دئیے تھے جن کی بدولت آج کا کراچی 2013ءکے کراچی سے کافی بہتر اور پر امن ہے جہاں معاشی سرگرمیوں میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔