وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

96

عمران خان کی بنی گالا کی رہائش غیر قانونی ہے جو بغیر کسی نقشے کی اجازت کے بنائی گئی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا کی رہائش غیر قانونی ہے جو بغیر کسی نقشے کی اجازت کے بنائی گئی ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے خط لکھا جبکہ ان کا یہاں اپنا گھر بھی غیر قانونی نکلا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اب اس علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیرات سمیت بجلی و سوئی گیس کے کنکشنز پر پابندی عائد کر دی ہے۔