وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور پورے پاکستان کا امن کراچی کے …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور پورے پاکستان کا امن کراچی کے امن سے وابستہ ہے اور اس میٹرو پولیٹن شہر میں رینجرز کے آپریشن سے یہاں امن و امان کی صورت حال میںکافی بہتری آئی ہے کیونکہ رینجرز نے یہاں جرائم پیشہ عناصر اور شدت پسندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے، کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتر صورت حال کے لیے سندھ حکومت کو رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply