28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا آزادی کی تقریب...

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا آزادی کی تقریب کے دوران بچوں سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی ترکی کے سفر میں قوم کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے، پاکستان کی حقیقی معاشی اور سماجی آزادی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، ملکی مفاد کی خاطر آزادی کے لیڈران کی قائم کردہ روشن مثالوں پر عمل کریں گے، سپیشل بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت سے انہیں پاکستان کی ترقی میں حصہ دار بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے کیڈ کے ماتحت چلنے والے ادارے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتما م آزادی کی تقریب کے دوران بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسلام آباد کے پبلک سیکٹر کے سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے کلام اقبال اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ حاضرین نے بچوں کے ملی جذبے اور کارکردگی کی داد دی ۔ وزیر مملکت نے سپیشل بچوں کے ہمراہ آزادی کیک کاٹا اور پرچم کشائی کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں