وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا قومی اسمبلی میں جواب

171

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت نے معذور بچوں کی بحالی کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں‘ نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر اسلام آباد میں نیشنل بریل پریس کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو چکی ہے‘ نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر الفارابی میں آرتھوپیڈک ورکشاپ قائم کی گئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر فوزیہ حمید کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ معذور افراد کے لئے قومی پالیسی 2002ءمیں تشکیل دی گئی ہے ، حکومت نے معذور بچوں کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔