اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات اور دیگر مدوں میں چند ہفتوں میں تین ارب روپے کی کرپشن پکڑی ہے‘ اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘ ندی نالوں کے ساتھ ساتھ پلاٹوں کو باڑ لگا کر یا دیوار بنا کر استعمال میں لانے پر پابندی ہے‘ اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے پلازوں میں پارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ حکومت بھی اپنی سطح پر پوش مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنا رہی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ سی ڈی اے میں ہم نے تین ارب روپے کی کرپشن پکڑی ہے، اسلام آباد میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام بھی وزیراعظم کی ہدایت پر عمل میں لایا جارہا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایف ٹین میں تجاوزات ہوئی ہیں، اسلام آباد میں کارنر پلاٹس پر بھی ناجائز طور پر یہ پراپرٹی بنائی گئی ہے