وزیر مملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیرعلی قریشی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

93

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس محمد شبیرعلی قریشی نے کہاہے کہ نیا پاکستان اتھارٹی بل کا مسودہ وزرات قانون و انصاف کو بھجوادیاگیاہے، حکومت بے گھر افراد کوجلد از جلد سستے گھروں کی فراہمی کیلئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم پر جلد عمل درآمد کیلئے ٹاسک قائم کی جاچکی ہے جواس حوالے سے اپناکام کررہی ہے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کو گھروں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروے کار لارہی ہے۔ وزیرمملکت کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ترقی وخوشحالی کیلئے تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔