- Advertisement -
پولی کلینک کی توسیع، تعمیرنو کرکے اسلام آباد کے رہائشیوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی
وزیر مملکت بر ائے کیڈ کا ورکشاپ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت بر ائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پولی کلینک کی توسیع اور تعمیر نو کر کے اسلام آباد کے رہائشیوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ارجنٹائن پارک کی 20 کنال زمین سی ڈی اے سے لیکر پولی کلینک کی توسیع کیلئے دی جائے گی، اسلام آباد کی خوبصورتی کیلئے تمام تر درکار وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی کلینک کی انتظامیہ سے پولی کلینک کے توسیع کے حوالے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولی کلینک کی توسیع اور تعمیر نو کر کے اسلام آباد کے رہائشیوں کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جائینگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=77
- Advertisement -