وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کوئٹہ واقعہ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلات سے آگاہ کیا

149

اسلام آباد ۔ 08 اگست(اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کوئٹہ واقعہ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 69 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ابتدائی بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ علی الصبح تین دہشتگردوں نے منوں جان روڈ پر بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی پر حملہ کیا۔ ان پر حملے کا سن کر وکلائ‘ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر لوگ سول ہسپتال میں جمع ہوگئے جہاں پر خودکش حملہ ہوا جس سے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 69 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔