وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

121

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پیشہ وارانہ تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختص فنڈز موجود ہیں‘ مزید نوجوان قرض کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں‘ چھوٹے قرضوں پر شرح سود صفر ہے‘ بڑے قرضوں میں 8 فیصد سروسز چارجز کو کم کرکے 6 فیصد کردیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن کے سوال پر وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت دو قسم کے قرضے دیئے جاتے ہیں۔