اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ اور فنی تربیت کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اہم کامیاب عوامل ہیں جو ایک گیٹ وے ہے جس کے ذریعے ہم موجودہ صورتحال تبدیل کر سکتے ہیں اور قومی ترقی کی راہ میں حائل تمام چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں‘ …
وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سکل ڈویلپمنٹ اور فنی تربیت کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے اہم کامیاب عوامل ہیں جو ایک گیٹ وے ہے جس کے ذریعے ہم موجودہ صورتحال تبدیل کر سکتے ہیں اور قومی ترقی کی راہ میں حائل تمام چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں‘ دنیا میں دیرپا ترقی کے لئے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا‘ ترقی کے لئے دیرپا امن ناگزیر ہے‘ پاکستان نے بے پناہ قربانیوں کے بعد دہشت گردی اور شدت پسندی پر قابو پایا ہے جس کا سہرا حکومت اور افواج پاکستان کے سر جاتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی ٹیوٹ کانفرنس پاکستان 2016ءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں برطانیہ‘ جرمنی‘ بیلاروس‘ آسٹریلیا‘ جنوبی کوریا‘ چین‘ فلپائن‘ سری لنکا‘ ملائیشیا‘ جاپان‘ ایران‘ قازقستان اور تاجکستان کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔







