وزیر مملکت بلیغ الرحمن کا آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں خطاب

110
APP22-17 ISLAMABAD: November 17 - Minister Of State For Federal Education & Professional Training Engr. Muhammad Baligh Ur Rahman in a group photo with the participants of quiz program on Fahm Ul Quran at IMCG F7/4. APP

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ قرآن کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ قرآن ہی ہمارے لئے دنیا اور آخر ت میںکامیابی کا ذریعہ ہے، کابینہ نے پہلی سے بارہویں جماعت تک قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی منظوری دیدی ہے، پہلے واقعات اور پھر احکامات قرآن پڑھائے جائیں گے، کم سے کم قومی نصاب کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو وزیر مملکت نے آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں فہم القرآن کے ذہنی آزمائش کے مقابلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئی ایم سی جی کورنگ ٹاﺅن کی پرنسپل امینہ سراج اور ان کی ٹیم کو کالج میں ذہنی آزمائش کے مقابلہ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔