وزیر مملکت بلیغ الرحمن کا تقریب سے خطاب

APP01-28 ISLAMABAD: September 28 – Minister of State for Interior, Federal Education and Professional Training Mohammad Balighur Rehman addressing during National Youth Peace Festival. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ داعش دنیا کو امن سکھانے والے مذہب اسلام کو استعمال کر کے نئی نسل کو گمراہ کر رہی ہے، اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے، نئی نسل کو درست سمت پرلے جانے کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، موجودہ حکومت نے تعلیم کے حقیقی معنوں میں فروغ کیلئے تعلیم کا بجٹ 500 ارب سے بڑھا کر 800 ارب کر دیا ہے اور آئندہ آنے والے برسوں میں اس بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے 3 سے 5 فیصد بچوں کو سرکاری سکولوں میں منتقل کیا گیا ہے۔