31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا...

وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”ارلی چائلڈ ایجوکیشن“ کے موضوع پر قومی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 300 سے زائد ماہرین تعلیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے ”قبل از سکول بچوں کی تعلیم و تربیت“ کے لئے مشترکہ یکساں پالیسی کی تشکیل کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی 8 سال میں بچوں کی کردار سازی کی تشکیل ہو جاتی ہے جس سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی وابستہ ہوتی ہے، اس لئے ملک بھر میں بچوں پر کام کرنے والے تمام تعلیمی ادارے اور این جی اوز وزارت تعلیم کی فراہم کردہ رہنمائی اور لائحہ عمل کے مطابق بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کے لئے مشترکہ پالیسی کی تشکیل کے لئے کام کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہاکہ وفاقی حکومت بچوں کی ابتدائی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دو روزہ کانفرنس کے دوران نئی نسل کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ایک روڈ میپ تشکیل دیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں