اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اڑھائی ارب ڈالر سے ملک کے قرضے 20 ارب ڈالر تک پہنچائے جس کا ان سے حساب لیا جائے گا اور ملک کو آئندہ بے نامی اکاﺅنٹس اور ٹی ٹیوں پر نہیں چلنے دیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی تقریر میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اڑھائی ارب ڈالر سے ملک کے قرضے 20 ارب ڈالر تک پہنچائے۔ یہ رقم کہاں گئی اس کا حساب دیا جائے۔ کیا یہ رقم فالودے والے یا کسی بے نامی اکاﺅنٹ میں گئی ہے۔ اب یہ ملک بے نامی اکاﺅنٹس اور ٹی ٹی پر نہیں چلے گا۔