وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کراچی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

50

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کراچی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر مملکت نے دہشت گردی کے اس واقعے پر چین کی حکومت، عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔