اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اوسلو میں ناروے کی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور اور دفاع کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی جن کی سربراہی چیئرپرسن این سورائیڈ کر رہی تھیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور اور عالمی امن کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت نے ناروے پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ حنا ربانی کھر گزشتہ روز اوسلو پہنچی تھیں۔ ۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور 5 سے 13 جون تک یورپ کے 4 ممالک ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجئم کے سرکاری دورے پر ہیں۔