وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی کابل میں ویمن چیمبر آف کامرس سے ظہرانے پر ملاقات

120
وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی کابل میں ویمن چیمبر آف کامرس سے ظہرانے پر ملاقات

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے دوران ویمن چیمبر آف کامرس سے ظہرانے پر ملاقات کی۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے معاشرے میں خواتین کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کی کاروباری خواتین کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کے کاروبار کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد کو خصوصی ترجیح دے گا۔