وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود اورشہید ایس پی طاہر داوڑ کے بھائیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خظاب

85
APP68-04 ISLAMABAD: December 04 – Minister of State for Interior Sheheryar Afridi addressing a press conference. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہید ایس پی طاہر داوڑ کیس کی نگرانی کے لئے 5رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام، طاہر داوڑ خاندان کے لئے وفاق کی جانب سے مجموعی طور پر 7کروڑ روپے ،طاہر داوڑ کے بیٹے کو پولیس میں اے ایس آئی اور طاہر داوڑ کے شہید بھائی کے بیٹے کوپولیس یا سی ڈی اے میں بھرتی کیا جائے گا ،ملک کو آگے لیجانے کے لئے حکومت اور فوج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو دیکھ رہے ہیں ،ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کچھ قریب سے دیکھ رہے ہیں ،کسی کو ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی قسم کا سمجھوتہ ہوگا ،جے آئی ٹی ،کے پی کے پولیس طاہر داوڑ کیس پر کام کررہی ہے ،معاملے کی تہہ تک جائیں گے ،افغان حکومت کی جانب سے طاہر داوڑ کی میت حکومتی نمائندوں کے حوالے نہ کرنا،نئی دہلی اور بنگلور سے سوشل میڈیا پراپ لوڈ ہونے والی سرگرمیاں سب کچھ واضح کر رہا ہے ۔وہ منگل کو آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود ،شہید ایس پی طاہر داوڑ کے بھائیوںاحمد الدین اور سید نور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خظاب کر رہے تھے ۔