24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیر مملکت ریلوے سےآئی ایف سی حکام کی اہم ملاقات، وزارت ریلوے...

وزیر مملکت ریلوے سےآئی ایف سی حکام کی اہم ملاقات، وزارت ریلوے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کی گلوبل ڈائریکٹر لنڈا روڈو مونینجیٹرواکی صدارت میں آئی ایف سی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت ریلوے اور آئی ایف سی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

بات چیت کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلوے کو مضبوط بنانے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مال بردار ٹرینوں کی استعداد کار میں اضافے کے لئےبرطانیہ ، برازیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے ریلوے گورننس ماڈلزکی روشنی میں اہم گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ ریلوے کی آپریشنل کارکردگی اور ریگولٹری فریم ورک پر بھی بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

آئی ایف سی حکام نے میٹنگ میں ان تمام چیزوں کے حوالے سے خصوصی پریزنٹیشن بھی دی۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی صلاحیت میں اضافہ نہ صرف معاشی ترقی بلکہ علاقائی روابط کے لئے بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ آئی ایف سی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

آئی ایف سی کی ڈائریکٹر لنڈا روڈو مونینجیٹروا نے پاکستان کے معاشی مستقبل کے لئے ریلوے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک جدید موثر ریلوے نظام تجارت کو فروغ دینے اور مواصلات کے نظام کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایف سی ریلوے نظام کی بہتری کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

میٹنگ کے اختتام پر وزیر مملکت بلال اظہرکیانی اور آئی ایف سی وفد نے بات چیت جاری رکھنے اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں دونوں جانب سے آج زیر بحث آنے والے مسائل پر عمل کرنے اور ریلوے سیکٹر کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کا مرکزی حصہ بنانے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582328

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں